قومی کرکٹ ٹیم میچ میں مشکلات

سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں مشکلات کا شکار

سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ جاری ہے، پاکستان کی ٹیم جس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا مشکلات کا شکار ہے اور 11.1 اوورز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی صرف 68 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں، آئوٹ ہونے والے بیٹرز میں محمد رضوان نے سولہ، بابر اعظم نے چوبیس، شان مسعود نے چودہ اور شاداب خان نے آٹھ رنز بنائے، وکٹ پر اس وقت افتخار احمد تین اور حیدر علی ایک سکور کے ساتھ موجود ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی اور مچل سانٹیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،بلیئرٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان