ڈبلیو ایس ایس سی پشاور

ڈبلیو ایس ایس سی پشاور کو جاری 52 کروڑ میں سے 32کروڑ واپس

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے شدید مالی بحران کے باعث واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور جاری 52کروڑ روپے واپس لے لئے اور ان پر 32کروڑ روپے کا کٹ لگاتے ہوئے صرف 20کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاو رکو 26ستمبر کو 52کروڑ روپے جاری کئے تھے اور اس ضمن میں اکائونٹنٹ جنرل اور بلدیات کے دفتری امور نمٹانے کے بعد جمعہ 30ستمبر تک رقم منتقل کی جانی تھی تاہم جاری شدہ رقم ڈبلیو ایس ایس پی کو اکتوبر کے پہلے ہفتے تک فراہم نہ کی گئی جس کے بعد محکمہ خزانہ کی جانب سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کو بتایا گیا کہ شدید مالی بحران کی وجہ سے یہ رقم فراہم نہیں کی جاسکتی تو یہ رقم واپس لے لی گئی ہے.
صوبائی حکومت اس موجودہ مشکل وقت میں سینی ٹیشن کمپنی کو صرف 20کروڑ روپے فراہم کریگی جبکہ باقی 32کروڑ روپے مستقبل میں جاری کئے جائینگے ذرائع کے مطابق اب 20کروڑ روپے کی فراہمی کیلئے سینی ٹیشن کمپنی پشاور نے دوبارہ سے فائل محکمہ بلدیات کے توسط سے محکمہ خزانہ ارسال کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان