گومل یونیورسٹی وی سی

عدالت نے گومل یونیورسٹی کے قائم مقام وی سی کی تعیناتی اور احکامات معطل کر دیئے

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بنچ نے گومل یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی کو خلاف قانون قرار دے دیا۔
عدالت نے قائم مقام وی سی مسرور الٰہی بابر کے جاری کردہ تمام احکامات معطل کردیےاور جامعہ گومل کے لیے وائس چانسلر کی فوری تقرری کا حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد زرعی یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی کے درمیان اثاثوں کی تقسیم تھی کا معاملہ پھر رک گیا۔
واضح رہے گورنرخیبر پختونخوا نے19 ستمبر 2022 کو گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتحار احمد کو90 روز کے لیے جبری رخصت پر بھیج کر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہٰی بابر کو جامعہ گومل کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا