غیر ملکی سازش عمران حکومت

عمران حکومت کے خاتمے میں غیرملکی سازش کا قائل نہیں، تحقیقات ہونی چاہئیں،صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈ اکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی غیر ملکی سازش کی بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے تاہم معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
صدر مملکت عارف علوی کا نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا اس بات پر قائل نہیں ہوں کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے کوئی غیرملکی سازش کی گئی تھی، سفارتی سائفر تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو بھیجا ہے، معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری پر وسیع تر مشاورت ہونی چاہیے، ماضی میں آرمی چیف کے تقرر پر اپوزیشن سے مشاورت ہوتی رہی ہے اور موجودہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع دیتے وقت بھی اپوزیشن سے مشاورت ہوئی تھی جس کے بعد پارلیمنٹ میں بل منظور کیا گیا۔ آرمی چیف کے تقرر میں آئینی طریقہ کار پر عمل ہونا چاہیے۔ مشاورت کی تجویز دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور صدر غیرجانبدار ہوں اور تحریک انصاف سے تعلق ان کا ماضی ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت پر انہوں نے کہا کہ صدر کوشش کر سکتا ہے کہ پاکستان کے اندر یہ دوریاں پیدا نہ ہوں۔ لانگ مارچ اور فوج کے کردار سے متعلق سوال پر صدر نے کہا کہ فوج کا ایک آئینی کردار ہے، میں نہیں سمجھتا کہ فوج کوئی غیر آئینی کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ