ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، تھائی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے اور پہلی مرتبہ تھائی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، دفاعی چیمپئن اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی چار ٹیموں میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، بنگلہ دیش کی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے دو پوائنٹس درکار تھے مگر اس کا آخری میچ جو یو اے ای کیخلاف کھیلا جانا تھا منگل کی صبح بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا
جس کے بعد یو اے ای اور بنگلہ دیش کو ایک ایک پوائنٹ ملا اور بنگلہ دیش کی ٹیم سیمی فائنل سے باہر جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی، بنگلہ دیش کی ٹیم کھیلے گئے چھ میچوں میں سے دو میچ جیتے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا، تھائی لینڈ کی ٹیم نے چھ میں سے تین میچ جیتے، تھائی لینڈ نے یو اے ای، ملائیشیا اور سب سے بڑی جیت پاکستان کیخلاف حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا