اجمل وزیر آڈیو لیک اسکینڈل

مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے آڈیو لیک اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا، اجمل وزیر

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اجمل وزیرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے آڈیو لیک اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا۔گریڈ 20کا افسر بھی سہولت کار تھا- خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے آڈیو لیک اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا۔
سازش باہر کے یا چھوٹے لوگوں نے نہیں کی،گریڈ 20 کا افسر بھی سہولت کار تھا۔آڈیو لیک کے شکارخیبرپختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات نے دو سال بعد خاموشی توڑدی۔ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف ایڈیٹیڈ فیبریکیٹیڈ آڈیو کی سازش تیار کی گئی۔ مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے آڈیو اسکینڈل کا منصوبہ بنایا گیا۔اجمل وزیر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش باہر کے یا چھوٹے لوگوں نے نہیں کی،گریڈ 20 کا افسر بھی سہولت کار تھا۔انکوائری 11 مہینے لٹکائی گئی،پھر اعلان ہوا کہ اجمل وزیر بے گناہ ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے جعلی آڈیو بنائی،میں اصلی ویڈیو،آڈیو اور دستاویز جلد ریلیز کروں گا۔مواد کا تعلق میری ذات سے ہے،جو ظلم زیادتی میرے ساتھ کی گئی۔خیال رہے کہ اجمل وزیر کی ایک آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی جس میں وہ اشتہاری ایجنسی سے کمیشن کے معاملے پر بات کررہے تھے جس کے بعد وزیراعلی کے پی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
سابق مشیر کیخلاف انکوائری میں ثابت نہیں ہوسکا تھاکہ آڈیو ٹیپ درست بھی ہے یا نہیں، انکوائری کمیشن آڈیو ٹیپ کا اجمل وزیر سے کوئی تعلق بھی ثابت نہ کرسکا تھا اور انہیں کلین چٹ ملی تھی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر