وزیر داخلہ پنجاب

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر عہدے سے مستعفی

وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا ذاتی اور ناگزیر وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی، وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو استعفٰی دے دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہوگئے، ہاشم ڈوگر نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ بطور صوبائی وزیر داخلہ کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہاتھ سے لکھا استعفیٰ جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے، انشا اللہ آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن کے طور پہ کام کرتا رہوں گا۔
کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے اپنے استعفے میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لکھا کہ آپ کی زیر قیادت بطور وزیر داخلہ اور جیل خانہ جات کام کرنا اچھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں انتہائی افسوس کے ساتھ آپ کو مطلع کر رہا ہوں کہ ذاتی وجوہات اور صحت کے مسائل کی وجہ سے کام جاری نہیں رکھ سکوں گا۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ