پاک فوج

پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت پاکستان آرمی کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجرجنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی پانے والے 12 میجر جنرلز میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر بابرافتخار بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ، میجر جنرل نعمان زکریا میجرجنرل محمدظفر اقبال شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجرجنرل ایمن بلال صفدر ، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سیدعامر رضا، میجر جنرل شاہدامتیاز کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
ترقی پانے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں سنبھالیں اور کورونا کیخلاف مہم میں اہم ذمہ داریاں ادا کیں۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سونپی گئی ذمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دیں۔
بابرافتخار نے 6 لانسرز میں کمیشنڈ حاصل کیا اور وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں جبکہ فارن سٹاف کورس اردن سے کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بطور انسٹرکٹر ذمہ داریاں ادا کیں۔
بابر افتخار نےآپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کو کمان کیا۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد