وفاق کا کے پی حکومت کی مدد کا فیصلہ

دہشتگردی کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے وفاق کا کے پی حکومت کی مدد کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ اللہ خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق قائم سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں کمیٹی اراکین خالد مقبول صدیقی، خالد حسین مگسی، محسن داوڑ، انجینئر امیر مقام، انجینئر شوکت اللہ خان، محمد صالح شاہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے کمیٹی ممبران علی محمد خان اور بیرسٹر محمد علی سیف نے شرکت نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ میں شامل مزید8 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا

سٹیئرنگ کمیٹی نے خیبر پختونخوا بالخصوص سوات میں حالیہ دشت گردی واقعات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں دہشت گردی واقعات کے مکمل کنٹرول کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا.

اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فاقی وزیر داخلہ نے اجلاس کے فیصلوں کے متعلق لکھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کی مدد کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو وفاقی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے نام پر چھوٹی موٹی سیاست کرنے کے بجائے صوبے میں امن کو یقینی بنانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ