وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ مقدمے میں اپنی بریت پر کہا ہے کہ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا دن ہے، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں۔
ویب ڈیسک: عدالت سے بریت کے بعد اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا اور منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا جس پر اللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکریں، کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔
Load/Hide Comments