کے پی کے 58 سرکاری ہسپتالوں

صوبہ کے58سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیکہ پر دینے کیلئے پیشکش طلب

ویب ڈیسک : محکمہ صحت نے خراب کارکردگی پر صوبہ کے مختلف اضلاع میں مزید58سرکاری ہسپتالوں کے مالی اور انتظامی امور نجی اشتراک کے ساتھ چلانے کیلئے خواہشمند این جی اوز سے پیشکش طلب کر لی ہے اس سلسلے میں ہیلتھ فائونڈیشن کی جانب سے قواعد وضوابط اور معاہدے کی شرائط بھی جاری کی گئی ہیں .
جس میں کامیاب بولی دہندگان کو ہسپتالوں کے ٹھیکے دئیے جائیں گے ذرائع نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں کو نجی اشتراک کے ساتھ چلانے کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد جاری مالی سال کے بجٹ میں1ارب روپے کے اخراجات سے58ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا تھا اس مقصد کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے نشاندہی کے بعد ہسپتالوں کا تعین کردیا گیا ہے ہیلتھ فائونڈیشن سے ہسپتالوں کیلئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے.
جس میں خواہشمند این جی اوز کو حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے ٹھیکہ پر دئیے جانیوالے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعیناتی اور علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سخت قواعد بنائے گئے ہیں جس کے تحت بولی میں کامیاب این جی اوز کے ساتھ معاہدے کئے جائیں گے ہسپتالوں کے معاملات سنبھالنے کے بعد متعلقہ این جی اوز کا آڈٹ کرایا جائے گا اور اس آڈٹ کی بنیاد پر ہی ٹھیکے کی دوسری مدت کیلئے توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے