وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔
ویب ڈیسک: مسل لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم وارنٹ کی تعمیل کے لیے دو بار اسلام آباد پولیس کے پاس بھی گئی تھی تاہم وفاقی پولیس نے دونوں مرتبہ ٹیم کو واپس بھجوادیا۔
رانا ثنااللہ نے وارنٹ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
گزشتہ روز پنجاب کے مشیر داخلہ نے کہا تھا کہ پنجاب میں داخلے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید