ضمنی انتخابات

ضمنی انتخابات،این اے 31میں انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل مکمل

پشاور :قومی اسمبلی کی نشست 31 پر ضمنی انتخاب کا سلسلہ جاری ،قومی اسمبلی کی خالی نشست پر کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل مکمل ۔ نشتر ہال پشاور میں انتخابی عملے کو سامان حوالے کیا ۔انتخابی مواد کو پولیس کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل

این اے 31 میں مجموعی وزٹرز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہے ۔میل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 289 جبکہ فی میل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 891 ہے ۔مجموعی پولنگ اسٹیشن 265 ہے مردانہ پولنگ اسٹیشن کی تعداد 146 جبکہ خواتین کی 117 ہے ۔دو پولنگ اسٹیشن مشترکہ بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ ،اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان