خیبر پختونخوا میں ڈینگی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور شخص متاثر

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا ،مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 382 کیسز رپورٹ ہوئے۔پشاور 170،مردان اور ملاکنڈ میں 34 ،34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 32 نئے مریض داخل ہوئے ہیں ۔
موجودہ وقت 79 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیںح۔صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2326 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 13603 ہوگئی،11263 ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

مزید دیکھیں :   امیدوارکونااہل قراردیناالیکشن کمیشن کااختیارنہیں،سپریم کورٹ