شمالی وزیرستان:محکمہ صحت کے ملازمین نےآ نے والے پولیوں مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کا میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ انے والے پولیوں مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ایک لاکھ سے زائد بچوں کا مستقبل خطرے میں.

پی ایس ڈی پی، گاوی،اے ڈی پی پراجیکٹ ملازمین اور پرامیڈکس ملازمین نے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے.

مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ال پرامیڈکس ایسوسی ایشن کے اراکین کا کہنا تھا کہ 2004،2008 ،2011 میں بھرتی ہونے والے محکمہ صحت کے ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے اسمبلی سے بل منظور کیا جس پر پورے صوبے میں ملازمین کو ریگولر کرنے عمل درآمد ہو رہا ہے. لیکن شمالی وزیرستان کے محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پراجیکٹ ملازمین کو ابھی تک ریگولر کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات کو حل کریں اور پراجیکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر 19 اکتوبر کے بعد انے والے پولیوں مہم،روٹین ویکسینشن اور دیگر حفاظتی ویکسینشن سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا