قیمتیں برقرار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیرخازنہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی نہیں کی جا رہی۔
ویب ڈیسک: واشنگٹن سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری موصول ہوئی تھی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ لائٹ ڈیزل، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ سمری پر غور کرنے کے بعد وزیراعظم سے مشورہ کیا اور پھر آئندہ 15 روز یعنی اکتیس اکتوبر تک قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پندرہ اکتوبر کی رات 12 بجے سے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کر گئے