ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، زمبابوے کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے کی ٹیم نے کوالیفائنگ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 175رنز کا ہدف دیدیا ہے، آئر لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 79 کے سکور پر اس کی چار وکٹیں واپس لوٹ گئیں تاہم اس موقع پر سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 48 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو بیس اوورز میں 174 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا ، زمبابوے کی سات وکٹیں گریں، آئر لینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے تین، مارک اڈیر اور سمی سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا