جمائما

سیلاب سے تباہی، بڑے ممالک پاکستان کے نقصان کا ازالہ کریں، جمائما

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پاکستان میں آنے والے سیلاب سے تباہی پر موسمیاتی تبدیلی کا باعث بننے والے بڑے ممالک سے پاکستان کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کردیا
ویب ڈیسک: برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بڑی تباہی آئی ہے اس سے نمٹنا کسی ایک فرد کے بس کی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیادہ ذمہ دار ممالک کو پاکستان جیسے ملکوں میں تباہی کا ازالہ کرنے یا قرض معاف کرنے کا سوچنا چاہیے، جن کا ان حالات میں کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی نئی فلم کی اسکریننگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کےلیے مددگار ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے جو کچھ پاکستان میں ہوا، کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا