ملک شوکت کی ہوائی فائرنگ

ایم پی اے ملک شوکت کی ہوائی فائرنگ کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک :مردان میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ایم اپی اے ملک شوکت کی ہوائی فائرنگکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مردان کے حلقہ این اے 22 میں عمران خان کے ضمنی الیکشن جیتنے کی خوشی میں پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک شوکت کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس نے ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملک شوکت پی کے 48 مردان سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان