شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا، اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا.
قبل ازیں کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط لکھا تھا جس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی اہل کار فراہم کرنے سے معذرت کی گئی تھی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی مشاورت سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کرے۔
سندھ حکومت کو کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کی سکیورٹی کے لیے 16 ہزار اہل کاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
خط کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو 3 مراسلے بھی بھجوا چکی ہے جب کہ کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے.

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق