ورسٹائل اداکار سلیم ناصر

ورسٹائل اداکار سلیم ناصر کی 33ویں برسی آج منائی جا رہی

معروف ٹی وی ورسٹائل اداکار سلیم ناصر کی 33ویں برسی آج بدھ کو منائی جا رہی ہے۔سلیم ناصر 15 نومبر 1944 کو ناگپور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز 1976 میں فلم زیب النساء سے کیا۔ان کے مشہور ڈرامے آخری چٹان، نشان حیدر، نظر، دستک اور آنگن ٹیڑھا ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

سیریل آخری چٹان میں سلطان جلال الدین اور ڈرامہ سیریز نشان حیدر میں کیپٹن سرور شہید ان کے مشہور کردار تھے۔انہیں بعد از مرگ صدر کے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان کا انتقال آج ہی کے دن 1989ء میں کراچی میں ہوا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی