درجہ حرارت

خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں برفباری، درجہ حرارت منفی ہوگیا

بابو سر ٹاپ، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام، سمیت خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، وادی کاغان میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی ہوگیا
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام میں شدید برفباری ہوئی، برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔
بالا کوٹ و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار