سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نےسپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں جج صاحبان کی تعیناتی کے حوالے سے پیرکو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا جس میں جسٹس اطہرمن اللہ اور دیگر ججز کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی تجویز پر غور ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے، تجویز کیے گئے ججز میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ کا نام بھی شامل ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اہمیت کی حامل ہے،دفتر خارجہ