برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم لزٹرس کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے منصب سنبھالنے کے محض 44 دن بعد دوسرے ہی مہینے میں استعفے کا اعلان کردیا
ویب ڈیسک: برطانوی میڈیا کے مطابق لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں انہیں اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا ہے۔
لز ٹرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا لیکن انہیں مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ناکامی کا سامنا ہو رہا ہے۔
لزٹرس مختصر ترین عرصے تک عہدے پر فائز رہنے والی برطانوی وزیراعظم ہیں، انہیں وزارت عظمٰی کے عہدے پر فائز ہوئے صرف 44 دن ہوئے تھے۔
لزٹرس کا کہنا تھا کہ وہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی۔
لز ٹرس سے قبل جارج کننگ محض 119 دن کیلئے برطانیہ کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق