چارسدہ پولیس کانسٹیبل کو قتل

چارسدہ میں پولیس کا نسٹیبل کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: چارسدہ میں نامعلوم مسلح افراد نےپولیس کانسٹیبل بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ترنگزئی مفتی آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار تھانہ تنگی منڈہ ہیڈ میں تعینات تھا۔ اسپیشل ڈیوٹی کے لئے تھانہ چارسدہ جا رہا تھا، تاک میں بیٹھے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  ناران میں گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آگرا، 2ٹربائن متاثر