وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی اور اسلام آباد میں سیاسی لڑائیاں بھی چلتی رہیں گی لیکن ہامری پہلی توجہ سیلاب متاثرین کی مدد ہونی چاہیے، گلگت بلتستان سے لے کر سندھ تک سارے اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
ویب ڈیسک: عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب اور سیلاب سے متاثرین ہمارا پہلا ایشو ہونا چاہیئیں لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہے، بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقے تاحال زیر آب ہیں، اسلام آباد میں جو ہورہا ہے وہ سیاسی لڑائیاں ہیں سیاست ہوتی رہے گی اور سیاسی لڑائیاں چلتی رہیں گی ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کا سوچنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کی تھی۔
یاد رہے کہ 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔
Load/Hide Comments