ارشد شریف جاں بحق

وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا ارشد شریف کے انتقال پراظہار افسوس

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کی موت افسوسناک خبر سن کر بہت دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ مرحوم جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوگوار خاندان سے تعزیت اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی ارشد شریف کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے اس معاملے پر وزارت خارجہ کینیا کے حکام سے رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان