چیئرمین سینیٹ تحریک عدم اعتماد

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے پی پی،ن لیگ میں اتفاق

ویب ڈیسک : چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تحریک عدم اعتماد لانے میں اتفاق ہو گیا ہے۔صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ریکوزیشن پر سینیٹرز کے دستخط کرائے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے تحریک اعتماد کی ریکوزیشن پر دستخط کر دیئے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے رابطے شروع بھی کر دیئے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطے جاری ہیں،جبکہ جی ڈی اے،پی کے میپ اور اے این پی سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔ عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا،یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے،صادق سنجرانی کیخلاف پہلی تحریک اعتماد 2019 میں لائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف