وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات کے موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  چئیرمین نادرا محمد منیر عہدے پربحال ، تقرری کالعدم قرار دینے کا اعلامیہ معطل