سینئر صحافی ارشد شریف

سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی

کینیا میں پولیس کجی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کو لے کرآنے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا، میت وصول کرنے کیلئے ارشد شریف کے اہل خانہ ائیرپورٹ پر موجود
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی میت نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیا سے براستہ دوحا اور پھر اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی جہاں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میت کو وصول کیا۔
میت وصولی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر ارشد شریف کے اہل خانہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، مراد سعید اور صحافی موجود تھے۔
متوفی کی والدہ کو چہرے کا دیدار کرانے کے بعد میت کو اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے مردہ خانے میں رکھا جائے گا.
ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دوپہر 2 فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین اسلام آباد ایچ الیون میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع