ڈی جی آئی ایس آئی

ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس عمران خان کو شٹ اپ کال ہے، وزیرداخلہ

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس عمران خان کے لیے شٹ اپ کال ہے، جس کسی کو لانگ مارچ کا شوق پورا کرنا ہے وہ اپنا شوق پورا کر لے، ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش مہنگی پڑے گی
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا مکروہ چہرہ آج مزید عیاں ہوگیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس عمران خان کے لیے شٹ اپ کال ہے، عمران خان کے مفادات کیلئے کام نہ کرنے والوں کو غدار قرار دے دیتا ہے، اس آدمی کی ذہنی پستی دیکھیں کس حد تک نفرت اور قوم کو تقسیم کرنے کی سیاست کر رہا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہونے کے بعد قومی ناسور کی صورت اختیار کرگیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی پریس کانفرنس عمران نیازی اور اس کے حواریوں کے لیے شیٹ اپ کال ہے، اب جس کو لانگ مارچ کرنا ہے شوق پورا کرلے،ریڈ زون میں داخلہ کے لیے ریڈ ہونا پڑے گا۔
رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا، عمران خان نے یہ بھی نہیں سوچا کہ سائفر کا کھیل کھیلنے سے قوم کو کتنا نقصان دہ ہے۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا