پوسٹ مارٹم

ارشد شریف کی موت سر، پھیپھڑوں پر گولیاں لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم

سینئر اینکر پرسن ارشد شریف شہید کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں موت کی وجہ سر اور پھپپھڑے پر گولیاں لگنے کو قرار دیا گیا ہے
ویب ڈیسک: ارشد شریف شہید کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحوم کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی،ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے،معدےسے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے، فرانزک کے بعد حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چند روز قبل کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل