ویب ڈیسک :سناہے شاباش میاں کو ضمنی انتخابات میں کامیابی سے دلچسپی ہی نہیں تھی ایسے ہی دختر اول نے بھی کہہ دیا تھا کہ اس بیکار کی مشقت سے کیا حاصل ؟اور وہ یوں اپنا لندن کا پروگرام فائنل کرنے چل پڑیں ۔جس کے بعد کپتان نے آسانی سے چھکا مار دیا ۔خبر داروں کے مطابق تھوڑی سی محنت ن لیگ کرنے پر تیار ہو جاتی تو پنجاب میں اسے شکست پر اتنی سبکی نہ اٹھانی پڑتی تاہم میاں صاحبان اس حوالے سے ایک پیج پر تھے کہ اول تو الیکشن کمیشن ان انتخابات کو مزید التوا میں ڈال دے گا ایسانہ بھی ہو تو ن لیگ کامیاب ہو جائے گی یا پھر کپتان کامیاب ہو کر دوبارہ یہ حلقے خالی کر دے گا اس لئے بیکار میں اپنے وسائل اور توانائیاں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اسی وجہ سے ن لیگ کے گنے چنے ووٹرز بھی بیٹھے رہے ان حلقوں میں جہاں سے مولانا کے ہیوی ویٹ اور اے این پی کے گدی نشین ان کی راہ تک رہے تھے۔ بہرحال کپتان چھکا مارنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔دختر اول لندن میں آرام سے بیٹھی ہیں اور اب کپتان کی نئی مقبولیت کے ترانے سن کر ضمنی انتخابات میں اپنی عدم دلچسپی کو رویا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments