ضمنی الیکشن

ضمنی الیکشن: عمران خان نے این اے 45 کرم کا میدان بھی مار لیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 45 ضلع کرم میں پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ جے یو آئی ف کے امیدوار کو شکست دے دی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق این اے 45 ضلع کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئر پی ٹی آئی عمران خان نے پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ جے یو آئی ف کے امیدوار ملک جمیل خان کو شکست دے دی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عمران خان نے تمام 143 پولنگ سٹیشنز میں 20 ہزار 748 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
دوسری طرف پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ جے یو آئی کے امیدوار ملک جمیل خان 12 ہزار 708 ووٹ حاصل کر سکے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان