چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی حادثے کا شکار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ہائیڈرالک سسٹم فیل ہو جانے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرالک ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سسٹم فیل ہوگیا۔
ہائیڈرالک سسٹم فیل ہونے سے گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم حادثے میں چیئرمین سینیٹ مکمل طور پر محفوظ رہے.
چیئرمین سینیٹ کو فوری طور پر دوسری گاڑی میں منتقل کر دیا گیا چیئرمین سینیٹ کی گاڑی میں وفاقی وزیر طلحہ محمود اور سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی سوار تھے۔
صادق سنجرانی دیگر سینیٹرز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کے بھتبجوں کی شادی میں شرکت کےلئے ڈی آئی خان جارہے تھے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان