خاتون رپورٹر

وزیراعظم کا خاتون رپورٹر کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کر کے جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کو چیک حوالے کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنےکی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ روپےکا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے بھی صدف کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال