گیس کب ملے گی، سوئی ناردرن نے شیڈول جاری کردیا

ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس شیڈول جاری کردیا ہے، سردیوں میں گھریلو صارفین کو تین اوقات میں گیس ملے گی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صرف تین اوقات میں گیس ملے گی تاکہ کھانا پکا سکیں، صنعت اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ سردیوں کے تین ماہ مشکل ہوں گے، بعض مقامات گیس پریشر کم ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافہ شروع ہو گیا ہے گیس شارٹ فال اس سال بدترین سطح پر جائے گا۔ صنعت اور کمرشل سیکٹر کو گیس کی فراہمی مشکل ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک