وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ جہاں وہ چین کے صدر سے ملاقات کریں گے
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ حکام کے وفد کے ہمراہ چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے تو بیجنگ ائیرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا اعلیٰ چینی حکام نےاستقبال کیا، وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔
دورے میں وزیر اعظم چین کے صدر، وزیراعظم اور سرمایہ کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جبکہ چینی وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے جن میں سی پیک منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کے ساتھ 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا امکان ہے۔
دورے میں چینی حکام سے پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کو بہتر کرنے اور کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنانے پر بھی بات ہوگی۔
اس حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت میں توجہ سی پیک پر مرکوز ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ ، سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھا کر 30کردی