عمران خان کو فیس سیونگ

عمران خان کو فیس سیونگ نہیں دی جائے گی، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف ایک دہشت گرد تنظیم ہے، لانگ مارچ ٹھس ہو چکا ہےدو ہزار سے زیادہ افراد بھی نہیں ہیں، عمران خان کو فیس سیونگ نہیں دی جائے گی، مولانا فضل ارحمٰن
ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل رحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حکومت کو کہتا ہوں کہ یہ لانگ مارچ نہیں رانگ مارچ ہے ان سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، عمران خان کو فیس سیونگ نہیں دی جائےگی، لانگ مارچ ٹھس ہوگیا ہے 2 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ آورگی مارچ ہے، بندوقوں کی باتیں کرنے والے راستے سے واپس ہو جائینگے، پہلی مرتبہ ریاستی ادارے سامنے آئے، دراصل اس احتجاج میں ملکی اداروں کو خطرہ ہے، اگر اداروں نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں تو ہمیں یقین کرنا چاہیے۔
مولانا فضل ارحمٰن نے مطالبہ کیا کہ صحافی صدف نعیم کے واقعے پر عدالتی کمیشن بننا چاہیے، ارشد شریف پاکستان کا بیٹا ہے، اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے، کس نے ملک سے باہر بھجوایا، محمود خان سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی