ریاستی اداروں کے خلاف افواہیں

سوشل میڈیا پر اداروں کی ٹرولنگ روکنے کیلئے FIAکو مزید اختیارات تفویض

ویب ڈیسک :حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے ایکٹ میں ترمیم کو منظور کیا ہے، جس کے تحت پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف افواہیں اور غلط معلومات پھیلانے والے کسی بھی شخص کے خلاف کارروائی کرسکیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے 1974 کے ایف آئی اے ایکٹ کے شیڈیول میں ترمیم کی سمری وفاقی کابینہ نے جمعرات کو منظور کی تھی۔سمری کے مطابق ایف آئی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور آرگنائزیشنز کے خلاف جھوٹی معلومات اور افواہوں کی بھرمار ہے، جس کا مقصد نقصان پہنچانا یا اکسانا ہے، یا ممکنہ طور پرفوج، پاک فضائیہ، بحریہ کے کسی افسر، سپاہی، سیلر یا ایئرمین کو جرم یا بغاوت پر اکسانا ہے، یا پھر ان کو ڈیوٹی انجام دینے سے روکنے کی کوشش کرنا ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں خواتین کے خلاف بھی ہتک آمیز پوسٹ کرنے والے صارفین کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید دیکھیں :   مانسہرہ میں کینیڈین کمپنی نے پہاڑ لیز پر لے لیے