معاشرے کی تباہی میں پولیس کا کردار

بعض پولیس افسر معاشرہ کی تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں،ہائیکورٹ

ویب ڈیسک : پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین نے کہا ہے کہ بعض پولیس والے ڈیوٹی نہیں کر رہے بلکہ معاشرے کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ کارکردگی اتنی ہے کہ یہاں چھاپہ مارو اور وہاں چھاپہ مارو، عدالت میں تو وہ جھوٹ بولیں گے مگر اللہ کی عدالت کے سامنے کیا کریں گے ؟ ایک معمولی سی غلطی پورے کیس کا بیڑہ غرق کر دیتی ہے ۔
یہ طریقے اب بند ہونے چاہیں۔ فاضل جسٹس نے یہ ریمارکس گزشتہ روز تھانہ جنگل خیل کوہاٹ کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے نارکاٹیکس کے کیس میں گرفتار ملزم ابرار کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔دوران سماعت پولیس اہلکاروں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ اس قسم کی غلطی نہیں کریں گے جس پر عدالت نے کہا کہ جھوٹی گواہیاں نہ دیں جو سچ ہے وہ بتائیں تاکہ لوگوں کا آپ پر اعتماد بحال ہوسکے ۔ بعد ازاں عدالت نے ضمانت درخواست منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی