ٹریفک وارڈنز

حکومت کو ٹریفک وارڈنز کو پولیس رولز کے تحت ڈیل کرنے کاحکم

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ نے ٹریفک وارڈنز کو سروس سٹرکچر نہ دینے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ پولیس رولز 12.4 کے تحت ٹریفک وارڈنز کو بھی ڈیل کرے، درخواست گزار شاہ فہد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار 6 سال سے ٹریفک وارڈن کی پوسٹ پر تعینات ہے اور اس کی تقرری پروبیشن پر کی گئی تھی اور ابھی تک وہ پروبیشن پر ہے.
ان کے ساتھ جو ریگولر پولیس میں بھرتی ہوئے وہ انسپکٹر کے لیول پر پہنچ گئے ہیں جبکہ درخواست گزار اب بھی اے ایس آئی کی پوسٹ پر کنفرم نہیں ہوئے، عدالت نے رٹ اس بنیاد پر نمٹائی تھی کہ اس حوالے سے سروس رولز بنائے گئے ہیں اور محکمہ قانون میں پڑے ہیں جیسے ہی اس کی منظوری ہوتی ہے تو اسے نوٹیفائی کیا جائے گا تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہوا.
اس دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ پولیس رولز ان ٹریفک وارڈنز پر لاگو ہوتا ہے، اس لئے انہیں نئے رولز کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کی تقرری بھی اسی بنیاد پر ہوئی ہے، عدالت نے بعدازاں توہین عدالت کی رٹ نمٹا دی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک