پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت

اسلام آباد ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت

ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت شروع، عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل طلب کر لیا۔اس حوالے سے ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کا مجاز افسر کل عدالت میں پیش ہو، جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دیا.

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت
مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی

اس سلسلے میں وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے لانگ مارچ کی اجازت کی درخواست مستردکر دی؟ عدالت انتظامیہ نے تاحال لانگ مارچ کی اجازت پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔