640431 7433756 noor ul haq qadri updates

اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت سے متعلق خبر کی کوئی حقیقت نہیں ہے – نور الحق قادری

اسلام آباد :  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اقلیتی کمیشن سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایسی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتی ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ قادیانی آئین کے مطابق غیر مسلم ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کے فیصلے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری ،بین الاقوامی سرمایہ کار گروپس سے رابطے

 انہوں نے مزید بتایا کہ قادیانی آئین اور دستور پاکستان کے مطابق غیر مسلم ہیں لہذا ان کو کسی بھی کمیشن یا کمیٹی میں بطور مسلم یا غیر مسلم نمائندہ شامل نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت پاکستان کا موقف واضح ہے کہ کسی بھی گروہ یا جماعت کو اسی صورت آئینی اور دستوری اداروں میں شامل کیا جا سکتا ہے جب وہ آئین اور دستور کو تسلیم کریں۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی

انہوں نے بتایا کہ قادیانی جماعت آئین اور دستور کو تسلیم کر کے ہی پاکستان کی کسی کمیٹی یا کمیشن میں شامل ہو سکتی ہے۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور دستور سپریم ہے۔ پوری قوم اور حکومت اسی آئین اور دستور کے تابع ہے، حکومت سے کسی بھی غیر آئینی غیر دستوری عمل کی توقع نہیں کی جانی چاہئے