پی ٹی آئی لانگ مارچ

پی ٹی آئی لانگ مارچ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان زخمی

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ میں عمران خان کے مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ میں عمران خان کے مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے میں سینیٹر فیصل جاوید، حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی شامل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فوری طور گوجرانوالہ سے شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ احمد چٹھہ کی حالت تشویشناک ہے، واقعے میں زخمی ہونے والے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد مہیا کی گئی اور ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کے قریب عمران خان کے مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار حملہ آور کو حراست میں لینے میں کامیاب رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹِی آئی عمران خان کی ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں.

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم