میرا ہدف صرف عمران خان تھا

میرا ہدف صرف عمران خان تھا،مبینہ حملہ آور کا بیان

چیئرمین پی ٹی آئی پر حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کا اعتراف کرلیا، میرا ہدف صرف عمران خان تھا مبینہ حملہ آور کا ویڈیو بیان
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، پولیس نے مبینہ حملہ آور کااعترافی ویڈیو بیان جاری کر دیا.
حملہ آور نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ میرا ہدف صرف عمران خان تھا، اس نے کہا عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔
ملزم نے پولیس حراست میں کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اذان کے دوران ڈیک چل رہے تھے میں یہ چیزیں گوارہ نہیں کرسکا، اس لیے عمران خان کو مارنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور