وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعےکی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنےکی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سکیورٹی اور تفتیش کے لیے پنجاب حکومت کی بھرپور مدد کرے گی، تشدد کی ہمارے ملک کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دورہ چین سے متعلق آج پریس کانفرنس کرنا تھی، عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعظم نے اپنی پریس کانفرنس منسوخ کردی۔
خیال رہے کہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان