کینیڈین وزیراعظم

کینیڈین وزیراعظم کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

کینیڈین وزیراعظم کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت، جسٹن ٹروڈو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کو ناقابل قبول قراردے دیا
ویب ڈیسک: ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ نا قابل قبول ہے، میں اس تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں کیونکہ سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
خیال رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور فیصل جاوید سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا، جسٹن ٹروڈو نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا گیا، پرویز الہٰی