عمران خان پر قاتلانہ حملہ

عمران خان پر قاتلانہ حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر

عمران خان پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، آئی ایس پی آر کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے حملے پر رد عمل
ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، فائرنگ میں جاں بحق شخص اور زخمیوں کیلئے دعا گو ہیں۔
خیال رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں لانگ مارچ کے مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے سابق وزیراعظم، سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ