تنگی دکان تنازعہ خاتون قتل

تنگی میں دکان کے تنازعہ پر شادی شدہ خاتون قتل

ویب ڈیسک :تھانہ تنگی کی حدود خورہ آباد میں دُکان کے تنازعہ پر خاتون نے ساتھیوں کی مدد سے شادی شدہ خاتون کو گھر کے اندر قتل کر دیا مقتولہ کے شوہر حنیف الرحمان ولد شمس الرحمان سکنہ خورہ آباد تنگی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کے قریب ہی کھیتوں میں موجود تھا جب وہ واپس آیا تو گھر کے اندر نیاز بیگم کمر ے سے باہر چار پائی پر قتل شدہ پڑی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ قریبی رشتہ دار مسماة تسلیم بی بی بیوہ شمس الرحمان ، عالم ولد زیگر ساکنان شڑو میاں صاحب تنگی کے ساتھ دُکان کا تنازعہ چلا آرہا ہے اور وہ با ر بار مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے رشتہ دار تسلیم بی بی اور عالم پر قتل کی دعویداری کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا